لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے حلقے خالق نگر کی عوام بوند بوند پانی کو ترس گئی،بجلی وولٹیج کم زیادہ ہونے سے قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کے انتخابی حلقے خالق نگر کی عوام کئی ماہ سے بجلی وولٹج کم زیادہ ہونے سے قیمتی گھریلو اشیاء کے جل جانے سے ماتم کدہ ہیں۔
مسلسل مقامی لائن سپریٹنڈنٹ شفیق کو فون کر کے بتایا گیا لیکن اس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی،عوام کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں کی ہٹ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔
جس کی وجہ سے علاقے کی بجلی کئی ماہ سے مسلسل خراب چلی آرہی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ان کو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی نوٹس لے کر ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کریں ۔تاکہ عوام کی پریشانی سے جان چھوٹ سکے۔