چین نے پہلی تیز رفتار ٹرین کی سروس شمال مشرقی چین کے شہر ڈلیاں سے شروع کر دی ٹرین کو چین کی منفرد ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
ٹرین کے اندرونی حصے کو نیلی لائٹ سے سجایا گیا ہے۔ ٹرین کو مسافروں کے لیے مختلف روشنیوں، واش روم، وائی فائی اور دیگر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
جبکہ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کی سیٹیں کشادہ اور آرام دہ ہیں اور شور بھی کم ہے۔ یہ خود بخود رفتار کم کر لیتی ہے۔
بلکہ ضرورت پڑنے پر رک بھی جاتی ہے۔ چیف ریسرچر چائنہ اکیڈمی آف ریلوے سائنس کا کہنا تھا ملک کی ٹریفک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ٹرین کو تیار کیا گیا ہے۔