خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں کیمبریج پبلک ہائے اسکول میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد آزادی پاک وطن کے حوالے سے طلبا وطالبات میں شعور کا بیدار کرنا تھا۔جشن آزادی کی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب میں اساتذہ اور طلبا وطالبات اور ان کے والدین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعے پر اساتذہ اور طلبا وطالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کر کہ تقریب کو چار چاند لگا دیے۔تقریب میں مختلف ٹیبلوز اور تقاریر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اسکول انتظامیاں کی طرف سے انعامات بہی تقسیم کیے گئے۔جشن آزادی کی تقریب سے احمد علی ببر، اسداللہ برڑو،عبدالعزیز ببر، اعجاز علی سومرو، ممتاز علی ببر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ان کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرض پاک وطن کی آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔