تلہار (نمائندہ) تلہار کے نجی اسکول کیجانب سے ایک ٹیچر کو اسکول سے نکالنے کیخلاف 9 ٹیچرز نے احتجاجن استعیفا دے دیا۔
جس کے بعد ٹیچرز نے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاج کرتے اساتذہ امجد چانگ، ارسلان ٹالپر،، زاھد ڈیتھو و دیگر نے بتایا کہ شہر کے نجی تعلیمی ادارے نیشنل اسکول کے مالک نے بلاجواز استاد عبدالخالق جمالی کو نکالا جس پر ہم 9اساتذہ نے احتجاجن استعیفے دئے۔
انہوں نے الزام لگاتے کہا کہ نیشنل اسکول کے مالک یوسف میمن مقامی اساتذہ سے تعصب پرستی اور غلط رویے سے پیش آتا ہے ہم 5 سے 7 ہزار روپے ماہانہ پر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھاتے آئے لیکن اس اقدام کے بعد ہم نے مجبور ہوکر استعیفے دئے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرکے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے۔