ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ قیادت کے فیصلے پر سر خم تسلیم، پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں سرخرو ہونگے ، 26 ستمبرکا سورج مسلم لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا، عوام کی پذیرائی پر انکا بے حد مشکور ہوں ، خدمت کی سیاست کی آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ، ملک محمود خان نے ہمیشہ ہماری عزت افزائی کی اپنے ڈیرے پر انتخابی مہم کا پہلا جلسہ رکھکر انھوں نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے۔
مخلص دوست احباب کا اکھٹ انتخابی نتائج میں نمایاں کردار اد کرے گاان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک محمود کے ڈیرہ گلبرگ کالونی میں پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے سللسے میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کے دورا کیا، جلسہ سے میزما تقریب ملک محمود خان نے خطاب کے دوران کہا کہ چودہ اگست کے عظیم دن سے حاجی ملک عمر فاروق کی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں انھوںنے دور دراز سے آئے دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری ایک کال پر لبیک کہا، ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں قائد چوہدری نثار علی خان کی عوام دوست قیادت پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف حلقہ عوام کی محرومیوںکا بھرپور ازالہ کیا۔
بلکہ شکست کے باوجود یہاں کے عوام کو کبھی فراموش نہیں کیا، قائد کے خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،پی پی سات کے ضمنی انتخابات میں قیادت نے مشاورت کے بعد مجھے نامزد کیا،انکا کہنا تھا کہ اب عوام کے پاس ایک اور موقع پاتھ لگا ہے 2013 کے پشتوائے کو اب دور کرنے کا وقت ہے،مسلم لیگ ن کی کامیابی سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جلسہ میں حاجی نصیر ، سلطان شاہ کاظمی ،ہمایوں خان، ملک ارشد اعوان،ملک مشتاق ، ممبران بلدیہ ٹیکسلا راجہ کامران ایڈووکیٹ ، زیشان صدیق بٹ، طاہر محمود طاہری کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔