اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کی نااہلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ریفرنسز کی سماعت ۔ نواز شریف ، شہباز شریف ، اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کو نوٹس جاری۔
پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ کا مؤقف تھا کہ وزیراعظم نے آف شور کمپنیوں سے متعلق غلط بیانی کی اصل مالک وہی ہیں ۔ پی ٹی آئی کے وکیل انیس ہاشمی نے دلیل دی کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے ۔ شیخ رشید نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے اپوزیشن کی درخواست بازی اور الزام تراشی معمول کی بات قرار دی۔
انہوں نے کہا عمران وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں میں آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔
ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس کے معاملے پر نوٹس جاری کر کے وزیراعظم اور فریقین کو قانونی حق دیا ہے کہ وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر کیا کہتے ہیں۔