صحافی برادری کا جھوٹھے مقدمہ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافیوں کے سنیئر صحافیوںکے خلاف درج ہونے والے جھوٹھے مقدمہ کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری کی طرف سے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔

جبکہ کل دوپہر 12بجے دوپہر پریس کلب مصطفی آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری ایک ریلی کی شکل میں قصور پریس کلب جائے گی اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔

اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب،ڈی پی او قصور ودیگراعلی حکام سے وقت ٹی وی کے نمائندے محمد وسیم اکرم بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایم ایس ودیگر عملہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سنگین دفعات کے تحت صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹھے مقدمہ کو فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

صحافیوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ صحافیوں کے پاس قلم اور کیمرے کے سوا کچھ نہیں ہوتا، ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ کا مطلب ہے کہ ایم ایس انتہائی با اثر ہے ااورضلعی انظامیہ اس ایم ایس کے سامنے بے بس ہے۔

ضلعی انظامیہ بے بس جبکہ صحافی برادری یکجا ہے، پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو و صوبائی صدر پنجاب محمد اصغر بھٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر صحافیوں کے خلاف جھوٹھا و بے بنیاد مقدمہ فوری خارج نہ کیا گیا تو پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور پاکستان میڈیا کونسل کے وکلا قصور کی صحافی برادری کا مقدمہ لڑے گی۔

قصور کے صحافیوں کو جہاں بھی ضرورت پڑے گی پاکستان میڈیا کونسل ان کے ساتھ ہو گی، پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے مرکزی و صوبائی صدروز کے ان اعلانات کا خیر مقدم کیا گیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126