یہ دنیا فانی ہے اصل زندگی موت کے بعد ہی شروع ہوتی ہے، قاری نواز رضوی

Khanewal Mehfil

Khanewal Mehfil

خانیوال (راشد ملک) یہ دنیا فانی ہے اصل زندگی موت کے بعد ہی شروع ہوتی ہے، دنیا میں اچھے کام کریں تاکہ آخرت میں اللہ کے سامنے شرمندگی نہ ہو ، نماز باقادگی سے ادا کریں روح تازہ رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار قاری نواز رضوی اور قاری فیاض احمد نے مقامی سینئر صحافی رانا محمد سلیم خاں کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم کی قل خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ دنیا فانی ہے اور یہ زندگی بھی عارضی ہے اس لئے ہمیں اس زندگی میں نیک کام کرنے چائیں تاکہ آخرت میں اللہ پاک کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ نماز دین کا ستون اور مومن کی پہچان ہے جبکہ نماز ہمیں دیگر برے کاموں سے بھی روکتی ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم نماز باقاعدگی سے ادا کریں۔

اس موقع پر سابق صدر پریس کلب عبداللطیف انور ،عدنان سعید چوہدری ،محمد سرور علی رائو ،محمد ندیم مغل ،رومان احمد چوہدری ،ڈاکٹر دلاور حسین ،ملک اشرف ، چوہدری نوید اشرف کمبوہ ،چوہدری شاہد نذیر ،محمد شاہد افضل ،راشد ملک ،جنرل کونسلر وارڈ نمبر33 رائے اعظم ،رانا ریاست علی ،رانا منصور ،افضال مرزا ،محمد حنیف مغل دیگر صحافیوں ،وکلاء ، تاجروں ،ڈاکٹرز سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

راشد ملک خانیوال
0300-5678287
17-08-2016