قصور (بیورورپورٹ) صحافیوں کا تین روزہ احتجاج رنگ لے آیا کرپٹ اور ظالم ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج سیول سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کا مطالبہ اخبارات میں ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس اشرف جاوید کا صحافیوں پر بے رحمانہ تشددکی خبریں شائع ہو نے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس سمیت 4 نا معلوم کے خلاف,147/149,511/506/,365/342دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا کر لیا گیا جبکہ صحافی برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے ایم ایس اور چار نامعلوم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق اخبارات میں ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس اشرف جاوید کا صحافیوں پر بے رحمانہ تشدد اور تین روزہ احتجاج کی خبریں شائع ہو نے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس سمیت 4نا معلوم کے خلاف ,147/149,511/506 /,365/342دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا کر لیا گیاجبکہ قصور کے صحافیوں پر درج دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا ڈی پی او قصور نے وعدہ کیا ہے ،صحافیوں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل پریس کلب قصور میں احتجاجی مظاہرہ فیروز پور روڈ پر مارچ ٹائر جلا کرسٹرک بلاک کردی نیو سبزی منڈی ،ریلوے روڈ پر انجمن تاجران کی شٹرڈاؤن ہڑتال صحافیوں سے اظہار یکجہتی قصور صحافیوں پر ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق قصور پریس کلب قصور کے 8عہدیدران سمیت 30کس نامعلوم صحافیوں کے خلاف بدنامے زمانہ کرپٹ ایم ایس ڈاکٹر اشرف جاوید کی مدعیت میں درج ہو نے والے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات پر احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،قصور ،مصطفی آباد ،چونیاں۔کھڈیاں ،الہ آباد ،پتوکی ،کنگن پور،سمیت ضلع بھر میں پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے قصور پریس کلب میں صحافی جمع ہو گئے اور فیروز پور روڈ پر اسٹیل باغ چوک ،ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور تک مارچ کیا مظاہرین شدید نعرے بازی کررہے تھے مقررین نے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی سازش ناکام بنا دی جائیگی قصورپولیس کی جانب سے صحافیوں کے خلاف فرائض کی اداگئی میںدہشتگردی جیسے سنگین جرم کے تحت مقدمات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صحافیوں کے مطالبے پر ایم ایس سمیت 4نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاپی صحافیوں کو دی اور کہا کہ اب ڈاکٹر ز کو گرفتار کریں گے اور آپ اپنا احتجاج ختم کردے جس پر صحافیوں نے احتجاج ختم کر دیا اور فیروز پور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اس موقع پر شہریوں ،خواتین اور سڑک پر آنے جانے والے مسافر ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کے ڈاکٹرز کے بد ترین رویوں اور لوٹ مار سمیت فرائض میں غفلت پر لعن تعن کر تے رہے دریںاثنا ء انجمن تاجران نیو سبزی منڈی ،ریلوئے روڈ پر موبائل ایسوسی ایشن نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے شٹرڈاؤن ہڑتال کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) صحافیوں پر مقدمہ ،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈی پی او قصور وڈی سی او قصور کو لیگل نوٹس دیدیا ،تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین ہیومن رائٹس لاہور ہائیکورٹ بار ومرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان فلاح پارٹی صا حبزادہ اشرف عاصمی نے قصورمیں پولیس کی جانب سے صدر پریس کلب ڈاکٹر سلیم الرحمن،صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ،صدر الیکٹرونک میڈیا اجمل شاد سمیت 30 صحافیوں کے خلاف ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر اشرف جاوید کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصورا ورڈی سی او قصورکو لیگل نوٹس جاری کرکے دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنیکا مطالبہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صحافی آزادانہ رپورٹنگ کرتے ہیں ،انہیں دہشتگرد نہیں بنایا جاسکتا۔
قصور (بیورورپورٹ) ڈسٹر کٹ ہسپتال قصورمیں ڈاکٹروں کی غفلت سے لاہور کا رہائشی 40سالہ شخص دم توڑ گیا ۔ضلع لاہور کے علاقہ چند روئے سے تعلق رکھنے والا 40سالہ جمیل بیمار تھا اور علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور آیا مگر کسی ڈاکٹر نے اسے ہسپتال میں داخل نہ کیا اور نہ ہی اسکا علاج کیا جس سے جمیل ہسپتال کے احاطہ میں ہی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا ، قصور کی سول سوسائٹی نے ڈاکٹرو ںاور ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر شدید تحفظات جا اظہار کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جمیل کی موت ہسپتال احاطہ میں ضرور ہوئی مگر وہ نشئی تھا۔
قصور (بیورورپورٹ) شہدائے کوئٹہ کو حراج تحسین، شہریوں کی بھرپور شرکت ،قصورچیئرمین(IST) سردار منیب ڈوگر ،صدر (IST) علی فرحان گیلانی ، تحصیل صدر (IST)مہر محمد فیصل اور وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق صدر بار مہر سلیم ایڈووکیٹ ، سابقہ جنرل سیکرٹری بار سردار فاخر علی ایڈووکیٹ، اور دیگر وکلاء اور صحافی برداری کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری عمران زیب کمبوہ،علی مدثر گیلانی، عطاء محمد قصوری، مہر جاوید،ڈاکٹر سلیم الرحمان،حاجی محمد شریف مہر،محمد افضل انصاری، ندیم اختر چوہدری ، وسیم اکرم بھٹی،مہر باباعبدالرحمان،مہر لطیف بھٹہ،مظفر علی قادری ، نواز کریمی ، ملک عارف، محمد حفیظ کھوکھر، مہر اشرف شامل تھے ۔ پیرا میڈیکل سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود اختر شیخ ، ڈاکٹر محمد یوسف ارائیں، ڈاکٹر محمد سیف اور انجمن تاجران کی نمائندگی کرتے ہوئے موبائل ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار حیدر خان، جنرل سیکرٹری لنڈا بازار مشتاق احمد جماعتی اور مرکزی ٹریڈ یونین کے عہدیداران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے بھرپور انداز سے شرکت کی اور شہدائے کوئٹہ کو حراج تحسین پیش کیا اور اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) نادرا آ فس قصور کے سینئر اہلکار محمد اعظم کے والد گرامی محمد اسلم ڈبیاں والے رضائے الہٰی سے وفات پا گئے مرحوم کا نمازجنازہ ۔جناز گاہ گامن شاہ کالج روڈ میں ادا کی گئی جسمیں نادرا رجسٹریشن آفس کے اہلکاروں ،وکلاء ،صحافیوں اہل علاقہ ،عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) بنگلہ کمبواں قصور میں بچوں کی لڑائی پر مخالفین نے کلہاڑی کے وار کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ۔ محمد رمضان اور طارق وغیرہ کے مابین بچوں کیآپس میں لڑائی پر بڑوں میں تلخ کلامی ہوئی جو شدد اختیار کر گئی جس پر ملزمان طارق وغیرہ نیکلہاڑی کاکے وار کر کے محمد رمضان کو شدید مضروب کر دیا ۔ پولیس تھانہ صدر قصورنے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔