ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان راہ حق پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر مفتی حیدر علی کے والد تبلیغی جماعت ٹیکسلا کے امیر حکیم فتح حیدر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم معروف عالم دین حکیم فتح حیدر کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں گھڑی سموں تحصیل ٹیکسلا میں ادا کیا گیا۔
مرحوم نے اپنی تمام زندگی دین اسلام کی ترویج و ترقی کے لئے وقف کر رکھی تھی دین اسلام کی تبلیغ کے لئے دنیا کے سینکڑوں ممالک کے دورے بھی کئے،نامز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان،مسلم لیگ ن کے رہنماامیدوار پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق، پاکستان آواز خلق پارٹی کے چئیرمین سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی محمد فیصل اقبال ،راہ حق پارٹی کے ضلعی ، و تحصیل ٹیکسلا کے رہنما، کارکنان، مذہبی و سیاسی جماعتو ں کے سرکردہ رہنما ، سول سول سوسائٹی کے ممبران ، وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی، مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں گھڑی سموں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، ادہر واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال، ہری پور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے تعزیت کے لئے آے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے محلہ منظور آباد مسجد حنفیہ میں قران خوانی کی گئی جبکہ ، مرحوم حکیم فتح حیدر کی تعزیت پر آنے والے لوگ انکے فرزند راہ حق پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر سے مسجد حنفیہ میں محلہ منظور آباد میںانکے والد کی وفات پر تعزیت کر رہے ہیں،جبکہ مسجد حنفیہ میں تعزیتکرنے والوں کا تانتا بندھاہوا ہے ،ادہر واہ کینٹ ٹیکسلا کے سیاسی ، مذہبی حلقوں کی جانب سے معروف عالم دین حکیم فتح حیدر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔