کراچی 18 اگست 2016 (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے گجر نالہ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے باوجود طیبہ آباد، عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا بلاک 5، ضیاء الدین ہسپتال پل کے نیچے قائم غیر قانونی شراب خانے کو مسمار نہ کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجر نالہ میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کی زد میں 6کے قریب مساجد و مدرسے بھی آئے لیکن ناجائز طور پر قائم یہ شراب خانہ اب بھی اپنی جگہ قائم ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی سے اس اس اہم مسئلے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شراب خانے کی وجہ سے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے، شراب خانے کو فوری طور پر مسمار کیا جائے، بصورت دیگر اہل علاقہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ دریں اثناء امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کوآرڈینیٹر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع وسطی سجاد حیدر دارا کے بھائی عدنان دارا پر شراب خانے کے عملے کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے اور تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امیر زون گلبرک کامران سراج و دیگرکی عدنان دارا پر تشدد کی مذمت کراچی 18 اگست 2016 (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون گلبرگ کامران سراج، صدر پبلک ایڈ کمیٹی زون گلبرگ مستقیم خان اور نائب صدر محمد عمر فاروق نے طیبہ آباد عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں قائم غیرقانونی شراب خانے کے مالک اور عملے کی جانب سے عوام کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے ان واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر زون گلبرگ کامران سراج نے جمعرات کے روز جماعت کے کارکن عدنان کو شراب خانے کے عملے کی جانب سے بلا جواز تشدد کا نشانہ بنانے اور جھوٹے الزام لگا کر مقامی پولیس کے حوالے کرنے کی واقعے پر تشویس کا اظہار کیا ہے اور آئی جی سندھ سے متعلقہ واقعہ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت ”جے آئی یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ” 20 اگست کو ہوگا کراچی 18 اگست 2016 (پ ر)جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت ”جے آئی یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ” 20 اگست، بروز ہفتہ، شام 5 بجے، ہمسفر میرج ہال نزد زینت اسکوائر، ایف سی ایریا میں منعقد ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول سسٹم، نسیم صدیقی ہوں گے۔ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں اسکولوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اس کے علاوہ ٹیبلو، ملی نغمے اور دیگر پروگرام کے علاوہ کتب اور سی ڈیز کے اسٹال بھی ہوں گے۔