چکوال : جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع چکوال کے ناظم انتخابات محمد خالد قاضی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں منصب اور عہدوں سے زیادہ ملک کی امن و سلامتی اور قوم کی حوشحالی عزیز ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چکوال کے موقع پر جے یو آئی (ف)کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبارکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سیاسی حالات کے حوالے سے جے یو آئی کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں منصب اور عہدوں سے زیادہ ملک کی امن و سلامتی اور قوم کی حوشحالی عزیز ہے۔
جمعیت کے سامنے ہمیشہ اصول و ضوابط مقدم اور عہدے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ اعلیٰ مقاصد کی اصول کیلئے پارٹی کے منشور اور دستور کے مطابق وہ فیصلے کئے ہیں جو ملک و قوم اور پارٹی کے بہترین مفاد میں ہوں ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔
حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جمعیت علما اسلام پر جس اعتماد کا اظہا ر کیا ہم انشاء اللہ ان کی توقعات پر پو را اترنے کی کوشش کریںگے۔ اس ملک کے عوام لوڈشیڈنگ، لاقانونیت’ مہنگائی’اور بیروزگاری وغیرہ کی صورت میں جس عذاب کی کیفیت سے دو چار ہیںان سے نجات دلانے ا ورملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے جمعیت علماء اسلام اپنا تعاون پیش کرتی رہے گی۔ جمعیت علماء اسلام تمام تر پالیسیاں ملک وملت کے مفاد میں تر تیب دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی اسمبلیوں میں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی ملک گیراورسب سے بڑی مذہبی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ فیصلہ سازی میں اپنی جماعتی پالیسی، اپنے ووٹرز کے مفادات اور نظریہ کی پاسداری کو اہمیت دی یہی وجہ ہے کہ عددی تعدادمیں کمی کے باوجود آج تک جمعیت کی پارلیمانی سیاست تابناک حیثیت رکھتی ہے اور پارلیمان میںجے یو آئی کا مضبوط وجودہمیشہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے وطن عزیز کے خلاف سازشیں بڑھ رہی ہیں ان سازشوں کا مقابلہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں کیا جائے گا۔