بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی گائوں موڑہ سدھا میں دیوار نے بھابھی کو گلا دبا کر قتل کر دیا FIR درج ملزم گرفتار لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے وجہ عناد گھریلو ناچاکی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں موڑہ سدھا میں دیوار نے بھابھی کا گلا دبا کر قتل کر دیا گزشتہ رات سا جد محمودولد فضل حسین قوم جٹ ساکن موڑھا سد ھا نے گھر یلو نا چا کی پر اپنی35سالہ بھابھی رخسا نہ کوثر زوجہ راسب کو گلا دبا کر قتل کر دیا جس کی رپو رٹ تھا نہ بھمبر کو دی گئی جس پر FIRدر ج کر لی گئی جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوا لے کر دیا گیا آخر ی اطلاع کے مطا بق بھمبر پو لیس نے ملز م کو گر فتار کر لیا ہے اور مز ید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مقبو ضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحر یک کو تقو یت دینے کیلئے بھمبر کی مختلف سیاسی سما جی مذہبی تنظیمو ں اور سول سوسا ئٹی نے مشتر کہ طور پر کشمیر فر یڈ م فورم کا قیا م عمل میں لا یا کشمیر فر یڈ م فورم کے پلیٹ فار م سے تحر یک آزادی کشمیر کو ہر طر ح کی سپو رٹ کر نے جلسے ،جلوس ،احتجا جی ریلیاں اور سمینار منعقد ہو نگے تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کی مختلف سیاسی وسما جی ،مذہبی ،تنظیموں اور سول سوسائٹی نے با ہمی مشاورت سے مقبو ضہ کشمیر میں جا ری آزای کی تحر یک کو سپورٹ کر نے کیلئے مشتر کہ طور پر کشمیر فریڈم فور م کا قیا م عمل میں لا یا ہے مختلف سیاسی سما جی مذہبی تنظیمو ں اور سول سوسائٹی کا با قاعدہ مشاورتی اجلاس مقا می ہو ٹل میں منعقد ہوا جس میں 50سے زا ہد نما ئندوں نے شر کت کی اجلاس میں با ہمی مشاورت سے طے پایا کہ کشمیر فریڈم فور م کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کشمیر کو سپو رٹ کر نے کیلئے مشتر کہ طو ر پر جلسے جلوس ریلیاں احتجا جی مظا ہر ے اور سمینار منعقد کروا ئے جا ئینگے آئند ہ چند روز میں باہمی مشاورت سے عہد یدارا ن کا بھی انتخا ب کر لیا جا ئیگا اجلاس میںانجینئر خا لد پرو یز بٹ ،پرو فیسر نذیر احمد تشنہ ، ظفر اقبا ل دھمیا ل ،چو ہدری عتیق الر حمن بر سا لو ی ،پرو فیسر اصغر شاد ،چو ہدری علی اختر ،چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ،راجہ نعیم گل ،چو ہدری عبدا لقیو م ،محمد شعیب ،ملک شو کت اعوان ،راجہ عطا المنم ،چو ہدری عا رف کا کا ،مو لانا ابرا ر نذیر ،مرزا انعام الحق ،ذیشان مجا ہد ،شیراز پرویز مشتاق ،اقبا ل انقلا بی، سجاد مرزا ،نعیم نجمی ,را جہ قمر اشفاق ،منشاء وقا ر سمیت دیگر نے شر کت کی اجلاس کے آخر میں مقبو ضہ کشمیر جاری بھارت مظا لم کی شدید الفاظ میں مذمتی قرا ر داد پا س کی گئی اور مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیوں کیسا تھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر سپو رٹس سٹیڈ یم کو با اثر شخصیا ت نے شا دی ہا ل میں تبد یل کر دیا سپو رٹس سٹیڈ یم میں کھیلوں کے بجا ئے شادیاں اور جلسے ہو نے لگے ہیں شادی تقر یبا ت اور جلسوں سے سٹیڈ یم کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس سے کھلیں متاثر ہو رہی ہیں حکومت محکمہ سپو رٹس اور ضلعی انتظا میہ بھمبر سپو رٹس سٹیڈیم میں شادیوں اور جلسوں کی رو ک تھا م کو یقینی بنا نے کیلئے عملی اقداما ت اٹھا ئیں ان خیالا ت کا اظہار سپو رٹس کمیٹی کے چیئر مین ثاقب بشیر بٹ ،راجہ وسیم سلیم اور عا مر شہزاد نے میٹ دی پر یس میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سپو رٹس سٹیڈ یم بھمبرمیں کھیلوں کے علاوہ ہر قسم کے پرو گرا م پر پا بند ی عا ئد کر رکھی ہے لیکن با اثر سیاسی شخصیا ت پا بندی کے باوجود سپو رٹس سٹیڈیم بھمبر میں شادیاں اور جلسے کر رہے ہیں حکو مت اورضلعی انتظا میہ ان کے سامنے بے بس ہے انہوں نے کہا کہ شا دیوں اور جلسوں کیو جہ سے گر اونڈ تبا ہ ہو رہا ہے جس سے کھلیں متاثر ہو رہی ہیں اور بھمبر کے کھلا ڑیو ں کو اپنی کھیل جاری رکھنے میں شدید مشکلات کاسا منا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر میں شادی ہا ل ہو نے کے باوجود سپو رٹس سٹیڈ یم میں شادی کے تقر یبا ت دیں کر نا اور انکی اجازت دینا ہماری سمجھ سے با ہر ہے چند مخصوص افراد سپو رٹس سٹیڈ یم کوتبا ہ کر نا چا ہتے ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت آزادکشمیر ،محکمہ سپو رٹس اور ضلعی انتظا میہ سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ سپو رٹس سٹیڈ یم کو تبا ہ ہو نے سے بچا نے اور شادی بیا ہ کی تقر یبا ت او ر جلسوں کی روک تھا م کیلئے عملی اقدا ما ت اٹھا ئیں ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انجمن پٹوارایاں وقا نو گو ئیاں کی کا م چھوڑ ہڑ تا ل سے پورے آزادکشمیر میں عوام ذلیل وخوار ہو گئے ہیں حکومت ہڑ تا ل ختم کر نے کیلئے عملی اقداما ت اٹھا ئے را جہ فا روق حیدر خا ن کی حکومت بنے20روز ہو ئے ہیں جبکہ پٹواری20دنوں سے ہڑتال پرہیں ملازمین کو عوام کا خادم بنا نے کے را جہ فا روق حیدر کے دعوئے کد ھر گئے ان خیا لا ت کا اظہار راجہ شہزاد خا ن آف بڑ ھنگ نے کیا انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی ہڑ تا ل سے آزادکشمیر بھر کے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں نیا تعلیمی سا ل شرو ع ہوگیا ہے مختلف کلاسز میں داخلے جاری ہیں جس کیلئے طلبا کو باشند ہ ریاست اور ڈو میسائل کی ضرورت ہے جس کو بنوا نے کیلئے نقل جمعبند ی ،خسرہ گر داوری اور محکمہ ما ل کی رپورٹ کی ضرورت ہو تی ہے ہڑ تال کیوجہ سے محکمہ ما ل سے کو ئی کا غذات حا صل نہیں کر سکتے جس سے کئی طلبا کا قیمتی سا ل ضا ئع ہو نے کا خطر ہ ہے انہوں نے کہاکہ را جہ فا روق حیدر خا ن کہتے تھے کہ ملازمین کو عوام کا خادم بنا ئو گا لیکن ایسا نہیں ہوا ملازمین خادم کے بجا ئے حا کم بنے ہو ئے ہیں کو ئی ان کو پو چھنے وا لا نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹواریوں کی ہڑ تا ل ختم کروا ئے اور لو گوں کے مسائل حل کر ے ۔ْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کی را جپو ت برا دری را جہ ذوالقر نین اور راجہ با برعلی ذوالقر نین کی قیادت میں مکمل طور پر متحد اور منظم ہے دعورہ را جگا ن میں جتنی بھی تعمیر وترقی ہو ئی سب را جہ ذوا لقر نین خا ن کی مر ہون منت ہے دعورہ پل کی منظوری بھی را جہ با بر علی ذوالقر نین نے کروائی ہے جس کا کا م شروع ہو چکا ہے جس کی مخا لفین کو شدید تکلیف ہے مخا لفین کو 30سا لوں میں دعورہ کو پل دینا نصیب نہیں ہوا مخا لفین کو پل سے زیادہ ووٹ نہ ملنے کی تکلیف ہے ان خیا لات کا اظہار را جپوت بر ادری کی سر کردہ سیاسی شخصیا ت را جہ مد ثر یو نس ،را جہ ذیشان ،را جہ نو ید اختر آف دعورہ را جگا ن نے میٹ دی پر یس میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دعورہ پل کی تعمیر کا کا م را جہ با بر علی ذوالقر نین نے شرو ع کروا یا ہے انشا اللہ اس کی تعمیر مکمل ہوگی اور اس کی تعمیر سے پورے علاقے کے لوگوں کو فا ئد ہ ہو گا بر سات کے موسم کیو جہ سے کا م رو کا ہوا تھا جو جلد شروع ہو جا ئیگا انہوں نے کہا کہ پل کا کا م نہ ہو نہ ہو ہم را جہ ذوالقر نین کیسا تھ ہیں اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہیں مخا لفین ہمارے پل کی فکرنہ کر یں انہیں 30سا لوں میں تو دعورہ کو پل دینے کی تو فیق نہیں ہو ئی را جہ با بر علی ذوالقر نین نے کشمیر کو نسل کے فنڈز سے تعمیر کا کا م شروع کروا یا تو مخا لفین نے وزیر امور کشمیر بر جیس طاہر کے ذریعے کا م نہ کروا نے کے تما م منفی حربے استعما ل کئے لیکن نا کا می ہو ئی آج مخا لفین کو پل کی تعمیر سے زیادہ دعورہ سے ووٹ نہ ملنے کی تکلیف ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو زیادہ تکلیف ہے تو وہ اپنے پیسوں سے اسکی تعمیر شروع کروا دیں ہم کل بھی راجہ ذوالقر نین خا ن کیسا تھ تھے آئند ہ بھی انکے سا تھ ہیں ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)را جہ فا روق حیدر خا ن کو آزادکشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہو نے پر مبارکبا د پیش کر تے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ گزشتہ15سا ل سے جو ترقی کا سفر رو کا ہوا تھا وہ آزادکشمیر خصوصاً حلقہ سما ہنی میں دو بارہ شروع کر ینگے اور حلقہ سما ہنی سے ٹکٹ ہو لڈر را جہ مقصود احمد خا ن کو حکومت میں اہم ذمہ داری دیں گے اور تما م تر قیا تی کا م ٹکٹ ہو لڈر کے ذمہ لگا ئینگے ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگی را ہنما ئوں محمد سبحا نی ،محمد شبیر ،محمد حنیف ،عبدا لعزیز ،ذوالفقا ر علی کا کا ،خورشید احمد ،محمد یعقو ب ،محمد بنارس ،محمد بشارت ،کر یم سبحا نی اور محمد شا ہد آف سکا تالاب نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام مو جودہ حکومت سے بڑ ی توقعا ت رکھتے ہیں کہ وہ عوامی مسا ئل حل کر یگی اور لو گوں کو بھر پور ریلیف فرا ہم کریگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25سا لوں سے سیاحتی مقام جنڈی چو نتر ہ میں منشیات فروشی کا دھندا عرو ج پر ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے کی نو جوان نسل تبا ہ ہو رہی ہے اور علاقہ کا ماحو ل بھی خرا ب ہورہا ہے منشیا ت فروشی کی رو ک تھا م اور نو جوان نسل کو تبا ہی سے بچا نے کیلئے سر دار سہیل یوسف جیسے ایما ندار پو لیس آفیسر کو سما ہنی میں تعینا ت کیا جا ئے تا کہ منشیا ت فروشوں کا قلع قمع ہو سکے بصورت دیگر اہلیا ن علاقہ راست اقدام اٹھا نے پر مجبور ہو نگے جس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عا ئد ہو گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )گو رنمنٹ انٹر کا لج دھنڈر کلاں میں ایک پر وقار تقر یب 14اگست یو م آزادی کے حوا لے سے منعقد ہو ئی تقر یب کی صدارت ادارہ کے پر نسپل پرو فیسر محمد ریاض ملک نے کی تقر یب کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا تقر یب میں یو م آزادی کی اہمیت کے حوا لہ سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے گئے تقر یب سے صدر محفل ادارہ کے پرنسپل پرو فیسر محمد ریاض نے تا ریخ پا کستا ن اور تحر یک پا کستا ن کے تناظر میں کئی حقا ئق سے پردہ اٹھا یا اور تقر یب کی اہمیت وافا دیت کو بیا ن کیا اداروں میں تقاریب کی ضرورت اور اہمیت کو احسن طر یقے سے بیان کیاتقر یب سے پرو فیسر شاہد سلیم،پرو فیسرنا ہید احمد ،پرو فیسر سعید نا صر ،پرو فیسر عمرا ن سمیت دیگر نے بھی شر کت کی ۔۔