لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں کنونشن مانیٹرنگ سیل میں کنونشن کی تیاریوں سے ایک اجلا س میں گفتگو کرتے ہوئے احسن نقوی نے کہا آئی ایس او کا 45 واں مرکزی کنونشن تاریخ ساز ہوگا۔
کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے تین روزہ کنونشن علی رضاآباد میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا جس کیلئے ملک بھر میں رابطہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے اور سینکڑوں طلبا کو کنونشن کیلئے مدعو کیا جا چکا ہے احسن نقوی کا کہنا تھا کنونشن کے دوسرے روز جوان امید ملت کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مقررین بحثیت محب وطن پاکستانی نوجوان کا معاشرہ میں کردار کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
جس کیلئے اسکالرز کو مدعو کیا گیا ہے چیئر مین کنونشن احسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کو یہ افتخار حاصل ہے کہ تنظیم کے نصب العین میں یہ موجودہے کہ امامیہ طلبا پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں کنونشن کے آخری روز عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی منعقد ہوگی جو پاکستان دشمن عناصر کیلئے ایک واضع پیغام ثابت ہوگی ریلی سے نو منتخب مرکزی صدر خطاب کریں گے۔