مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/8/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف مزدوروں کی جماعت ہے، کرپٹ عناصر کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، آنے والا دور تحریک انصاف ہے، تحریک انصاف لیبر ونگ کے کارکنان و عہدیداران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا کر تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ پاکستان کے صدر اشرف سوہنا وسنیئر رہنما حاجی سیف اللہ قصوری نے لیبر ونگ کے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن دینے کے بعد پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے عہدیداران و کارکنان تحریک انصاف کی دن دات محنت کی وجہ سے اب تحریک انصاف ہر دل کی دھڑکن بن چکی ہے، آنے والے الیکشن میں لیبر ونگ سے تعلق رکھنے والوں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں آورہ کتوں کی بھر مار، بچے خوف زدہ، کتے مار مہم چلانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے آوارہ کتوں کی ٹولیاں شہر بھر میں گشت کرتی نظر آتی ہیں، جس کی وجہ سے بچے خوف زدہ نظر آتے ہیں آورہ کتے اکثر راہ گیروں کو کاٹ لیتے ہیں، ای ڈی او ہیلتھ ودیگر متعلقہ محکوں کی پر اسرار خاموشی پر شہری سراپہ احتجاج، اہل علاقہ کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آورہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کی رہائشی 45 سالہ خاتون کو ڈینگی بخار، اتفاق ہسپتال لاہور داخل، ڈینگی سے آگاہی کی واک و سیمینار فوٹو سیشن و سپرے کاغذات تک محدود، وڈانہ میں مریض سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ کی پھرتیاں، راتورات سپرے، دن بھرضلعی انتظامیہ کے دورے اور صفائی کے انتظامات کا سلسلہ جاری رہا، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی سے آگاہی کے سیمینارز و واک اور کاغذی سپرے پر لاکھوں روپے خرچ کردئیے جاتے ہیں جبکہ قصور سٹی کے علاقہ دیگر مقامات پر آج تک سپرے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گزشتہ روز مصطفی آباد کے نواحی گائوںوڈانہ کے رہائشی شعیب مغل کی 45سالہ بیوی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتال جا پہنچی، چار روز قبل خاتون معمولی بخار ہوا تھا جسے قصور کے ایک نجی ہسپتال میں پہنچایا گیا،جہاں پر ڈاکٹروں نے ڈینگی کی رپورٹ آنے پر انہیں فوری اتفاق ہسپتال لاہور ریفر کر دیا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی اور راتو رات سپرے کیا گیا، دن بھر ضلعی انتظامیہ کے افسران وڈانہ کے دورے اور صفائی کے انتظامات کو چیک کرتے رہے، اہل علاقہ کے مطابق وڈانہ میں ڈینگی کی موجودگی ای ڈی او ہیلتھ کی نکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلی پنجاب و سیکرٹری ہیلتھ ای ڈی او ہیلتھ قصور غفلت کے مرتکب دیگر افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ذمہ دار غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔

Lalyani News

Lalyani News