کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو کی ہمشیرہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ عسکری فور جامع مسجد اور تدفین کنٹونمنٹ فیصل قبرستان گلستان جوہر میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ و تدفین میں رشتہ داروں اور دوست و احباب کے علاوہ سابق و موجوہ ضلع بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز و میونسپل کمشنرز ،بلدیاتی و سرکاری افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بلدیہ کورنگی شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو سے ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔