ممبئی (جیوڈیسک) میڈیا ذرائع کے مطابق، طالبعلم کی تصویر کھینچنے کی کوشش پر جیا بچن نے آگ بگولا ہو کر بھارتیوں کو تمیز اور تہذیب سیکھنے کا مشورہ دیا، بولیں یہ تہذیب کا کلیدی ضابطہ ہے کہ کسی کو دوران گفتگو تنگ نہ کیا جائے اور ہم بھارتیوں کو اس اصول کو سیکھنے کی بے حد ضرورت ہے۔
جیا بچن کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ کسی بھی جگہ پر بغیر پوچھے، بغیر بتائے تصویریں کھینچنے لگتے ہیں حالانکہ یہ مجھ سمیت ہر ایک کا حق ہے کہ وہ آپ کو اپنی تصویر کھینچنے کی اجازت دے یا نہ دے۔