تلہار کی خبریں 21/8/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) سول اسپتال حیدرآباد کے آء سی یو کے گارڈوں کی جانب سے تلہار کے معروف پرائمری استاد چیتن شرما کو بلاجہ زدوکوب کرنے اور دھمکیاں دینے کے واقعہ کے خلاف پ ٹ الف تحصیل تلہار کے صدر عنایت شاہ، جنرل سیکریٹری محمد حسن ٹالپر اور دیگر اساتذہ نے احتجاج کرتے کہا کے استاد کا بیٹا سبھاش آء سی یو میں داخل ہے جس کے ساتھ وہ بھی ہے جو معزور بھی ہے جس کو اسپتال کے گارڈوں نے وارڈ کے باہر بلاوجہ تشدد کرکے زخمی کردیا اور اس ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد دھمکیاں دینے والے عمل کی سخت مذمت کرتے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر مندھرو سول اسپتال حیدرآباد کے ایم ایس اور بالاحکام سے مطالبہ کیا کے مذکورہ گارڈوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور استاد سے انصاف کیا جائے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)تلہار کے نواحی گاوں سائیں بخش لغاری میں مھوش اینڈ جھانگیر صدیقی فائونڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ مفت طبی کئمپ قائم کی گئی جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹر مکیش کمار،ڈاکٹر خلیل احمدٹالپر،ڈاکٹر یاسمین چنڑ نے 1500مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات مریضون کو فراہم کیں جبکہ دیہی علائقے کے غریب لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے مولوی مرتضیٰ مہدی، لیاقت علی خواجہ،حسن علی لغاری اور احسان علی جتوئی کی کوششوں سے کئمپ لگائی گئی اس موقع پر کئمپ کے آرگنائیزر سراج صدیقی نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایہ کہ کے اس قسم کی کئمپ لگانے سے عام اور غریب لوگوں کو بہت فائدہ پنہچتا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں طبی سہولیات سے محروم ہیں ہمارا مشن انسان ذات کی خدمت ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)تلہار میں حالیہ بارشوں کے بعد صفائی کانظام درہم برہم جس کی وجہ سے شہر کے مختلف محلوں اور وارڈوں میں مچھروں کی افزائش میں شدید اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے ملیریا،دست،خارش سمیت مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں جبکہ مچھروں کے عذاب کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد ملیریا کے مرض میں مبتلہ ہے اویات کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے کی وجہ سے غریب طبقے کے لوگ خریدنے سے قاصر ہیں تلہار کے شہریوں نے ڈی سی بدین ،ڈی ایچ او بدین اور ای سی تلہار سے مطالبہ کیا کہ شہر میں جلد صفائی کا نظام بہتر کر کے مچھر مار اسپرے کرایا جائے اور لوگوں کو مہلک امراض سے بچایا جائے۔