کراچی: سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلا کی سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں ہڑتال

Lawyers Protest

Lawyers Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا نے سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں ہڑتال کر دی۔

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا نےسٹی کورٹ اور ملیرکورٹ میں ہڑتال کر دی جس کے باعث مقدمات کی سماعت التوا کا شکار ہو گئی۔

سماعت ملتوی ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث جیلوں سے قدیوں کو عدالتوں میں نہیں لایا گیا۔

کراچی بار کے صدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد کےسامنے دھرنا ہو گا جبکہ کراچی میں صرف عدالتوں کا بائیکاٹ ہو گا۔