بوچھال کلاں (نامہ نگار) ضلع چکوال میں جے یو آئی (ف) کی رکن سازی مہم کا آغاز، ضلع کی تمام تحصیلوں میں معاون ناظمین انتخاب کا تقرر، کارکنان کا جمعیت علماء اسلام کاپیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم جمعیت کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے مستقبل میں جمعیت کا سیاسی کردار فیصلہ کن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام(ف) ضلع چکوال میں صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کے فیصلے پر رکن سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جمعیت علماء اسلام ضلع چکوال کے ناظم انتخابات محمد خالدقاضی آف اکوال کے زیرصدارت تمام تحصیلوں کا اجلاس جامعہ فاروقیہ عمرآبادچکوال میں منعقد ہوا اجلاس میں اتفاق رائے تحصیل چکوال کے لیے مولانا فہیم الحق اور مولانا حبیب اللہ قاسمی کو معاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا ۔تحصیل تلہ گنگ کے لئے حافظ محمد ادریس ،اور ملک امیر سلطان (غلہ منڈی )جھاٹلہ کو معاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا ۔تحصیل لاوہ کے لئے حاجی نورمحمد کو معاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا،تحصیل چوہاسیدان شاہ کے لئے مولانا پائندہ خان اور آصف بشیر کومعاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیا،اور تحصیل کلرکہار میں ملک جمشیداعوان کومعاون ناظم انتخاب مقرر کیا گیایہ رکنیت سازی دوماہ جاری رہے گی جس کے بعدضلعی امیروجنرل سیکرٹری کاانتخاب کیاجائے گااجلاس میںسابق ضلعی امیرمولاناعطاء الرحمن قاسمی،مولاناپیرعبدالشکورنقشبندی،جے یو آئی (ف)کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار،شیخ محمدافضل،میاں ضیاء الرحمن ،حاجی نورمحمد ،حافظ محمدادریس،محمد انعام اللہ،مولانافہیم الحق،حافظ سعیدخان،قاری عبدالغفار مولاناعبدالسلام نقشبندی ،حافظ عبدالقدیر،مولانا حنیف صابر ،مولانا پائندہ خان،مولانا اسد اللہ ،مولانا عبدالمنان نقشبندی ،صاحبزادہ عمرفاروق ،سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بوچھال کلاں (نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام(ف) ضلع چکوال کے ناظم انتخابات محمد خالدقاضی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں منصب اور عہدوں سے زیادہ ملک کی امن و سلامتی اور قوم کی حوشحالی عزیز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چکوال کے موقع پر جے یو آئی (ف)کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبارکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سیاسی حالات کے حوالے سے جے یو آئی کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں منصب اور عہدوں سے زیادہ ملک کی امن و سلامتی اور قوم کی حوشحالی عزیز ہے۔ جمعیت کے سامنے ہمیشہ اصول و ضوابط مقدم اور عہدے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ اعلیٰ مقاصد کی اصول کیلئے پارٹی کے منشور اور دستور کے مطابق وہ فیصلے کئے ہیں جو ملک و قوم اور پارٹی کے بہترین مفاد میں ہوں ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار اداکریں گے ۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جمعیت علما اسلام پر جس اعتماد کا اظہا ر کیا ہم انشاء اللہ ان کی توقعات پر پو را اترنے کی کوشش کریںگے۔ اس ملک کے عوام لوڈشیڈنگ، لاقانونیت’ مہنگائی’اور بیروزگاری وغیرہ کی صورت میں جس عذاب کی کیفیت سے دو چار ہیںان سے نجات دلانے ا ورملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے جمعیت علماء اسلام اپنا تعاون پیش کرتی رہے گی۔ جمعیت علماء اسلام تمام تر پالیسیاں ملک وملت کے مفاد میں تر تیب دیتی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی اسمبلیوں میں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی ملک گیراورسب سے بڑی مذہبی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ فیصلہ سازی میں اپنی جماعتی پالیسی، اپنے ووٹرز کے مفادات اور نظریہ کی پاسداری کو اہمیت دی یہی وجہ ہے کہ عددی تعدادمیں کمی کے باوجود آج تک جمعیت کی پارلیمانی سیاست تابناک حیثیت رکھتی ہے اور پارلیمان میںجے یو آئی کا مضبوط وجودہمیشہ تسلیم کیا جاتا ہے۔اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے وطن عزیز کے خلاف سازشیں بڑھ رہی ہیں ان سازشوں کا مقابلہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں کیا جائے گا۔ ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بوچھال کلاں (نامہ نگار )بوچھال کلاں کے رہائشی فوجی کو دو محکموں نے فٹ بال بنا دیا تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں کے رہائشی دفعدار عزیز احمد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا جہ میں آمڈ کور نمبر1011567سے ریٹائرڈ ہوا ہوں میرے ہیڈ کوارٹر نے سولجر بورڈ جہلم کو ہدایت کی کہ وہ میری ترقی کے ساتھ میرے بقایا جات ادا کریںسیکرٹری سولجر بورڈ جہلم اورسینئر پوسٹ ماسٹر جہلم پس و پیش سے کام لے رہے ہیں اور مجھے جہلم کئی چکر لگوا چکے پہں انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے کاغذات سولجر بورڈ چکوال منتقل کرا کر میرے واجبات مجھے دلوانے کے احکامات جاری کریں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بوچھال کلاں میں تین بچیوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بچیوں نے ایک گھر میں گھس کر جان بچائی اغوا کار فرار ہونے میں کامیا ب تفصیل کے مطابق کے مطابق بوچھال کلاں میں نجی سکول کی تین طالبات چھٹی کے بعد گھر آ رہی تھیں کہ بوہڑ والی مسجد کے قریب تین افراد نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے محمد صفدر ولد محمد صدیق کے گھر میں داخل ہو کر اندر سے کنڈی لگا لی گھر والوں کے پوچھنے پر انہوں نے حقیقت بتائی تو انہوں نے مسجد میں اعلان کرایا اور اہل محلہ باہر نکل آئے مگر اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہمارے نمائندہ کی اطلاع پرڈی پی او چکوال نے ایکشن کیا اور پولیس کو ہدایت کی جس پر مقامی پولیس نے محمد صفدر سمیت کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ یہاں اس قسم کا کوئی واقع نہیں ہواکیونکہ مدعی پارٹی نے رپورٹ درج نہیں کرائی جب تک رپورٹ درج نہ ہو اس واقع کو سب قرار نہیں دیا جا سکتا ادھر عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمیں جھوٹا قرار دے رہی ہے جبکہ بوچھال کلاں میں اس سے قبل بھی ایسی کوششیں ہو چکی ہیں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، بوچھال کلاں (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصوبہ پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے منصوبہ کے تحت بننے والی میانی سردھی روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار انتظامیہ نے بھی معنی خیز خاموشی سادھ لی تفصیل کے مطابق گفانوالہ گاہی بوچھال خورد اور سردھی کے عوامی وفد نے ملک جاوید اوضال کی سربراہی میں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے حکومت پنجاب سے یہ منصوبہ منظور کرایا مگر تجاوزات مافیا با اثر شخصیات جن کی زمینیں سڑک کی حدود میں آ رہی ہیں ان کے زیر اثر اACکلر کہار نے پہلے تو تجاوزات ہٹوائی مگر اب انہوں نے معنی خیزخا موشی سادھ لی ہے جس پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے انہوں نے کلر کہار اور چکوال انتظامیہ اور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ سڑک سے تجاوزات ہٹواکر سڑک کو کھلا کرائیں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، بوچھال کلاں (نامہ نگار ) محکمہ واپڈا کا عوام کو لوٹنے کا نیا پلان تیار ہر مہنے کے آغاز پر ہونے والی میٹر ریڈنگ دوبارہ 18تاریخ سے شروع کر دی تاکہ ہر صارف کو50سے زائد یونٹ کا بل تھمایا جا سکے تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں کے عوامی وفد نے جن کی سربراہی حاجی ملک عدالت کر رہے تھے سراپا احتجاج بنتے ہوئے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ بوچھال کلاں میں ہر ماہ کے آغاز پر میٹر ریڈر میٹروں کی ریڈنگ کر لیتے ہیں جبکہ اس ماہ بھی انہوں نے میٹر ریڈنگ مکمل کر لی تھی کہ محکمہ کی جانب سے دوبارہ ریڈنگ شروع کر دی گئی جس سے وہ صارفین جن کا بل ہر ماہ100روپے سے کم آتا ہے اور ان کی صرف شدہ یونٹس 50سے کم ہوتی ہیں ان کے کھاتے میں 15سے20یومٹ مذید پڑیں گی جس سے انہیں اضافی بل دینا پڑے گا عوام نے محکمہ کی اس پالیسی کو رد کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ دوسری جانب میٹر ریڈروں کے مطابق حکومت نے کیمروں سے میٹر چیک کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے ایمج ٹھیک نہیں آتے اور ہمیں دوبارہ میٹر چیک کرنے کا حکم ملا ہے معلوم ہوا ہے کہ بجلی کا بل صرف پنجاب سے وصول کر کے واپڈا کا سفید ہاتھی اپنا پیٹ پالے گا ریاض احمد ملک بوچھال کلاں