ترکی (جیوڈیسک) ترک پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حکومتی پلان کی منظوری دیدی، اس منظوری کے بعد ترک اسرائیلی تعلقات میں چھ برسوں سے جاری تعطل عملی طور پر ختم ہو گیا۔
اس بارے میں ترکی اور اسرائیل کے مابین اتفاق رائے گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے سفیر جلد ہی اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
انقرہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 2010 میں منقطع کئے تھے جب اسرائیلی بحریہ کے کمانڈوز نے غزہ جانے والے ایک ترک امدادی بحری جہاز پر ماوی مرمرہ دھاوا بول کر 10 ترک امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ڈیل کے تحت اسرائیل 20 ملین ڈالر تاوان ادا کرے گا۔