بھارت : مریض کو پیٹ میں درد کی شکایت، آپریشن کے دوران چالیس چاقو برآمد

Knife

Knife

نئی دہلی (جیوڈیسک) بچوں میں مٹی اور ریت کھانے کی عادت اکثر دیکھنے میں آتی ہے لیکن بھارت میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کو چاقو کھانے کی عادت تھی۔

نئی دلی میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے پیٹ کا آپریشن کیا تو اندر سے چاقو بر آمد ہوئے۔ وہ بھی ایک دو یا تین نہیں بلکہ پورے چالیس۔

آپریشن ٹیم کے سربراہ چتندر ملہوترا کا کہنا ہے کہ ان کے بیس سالہ کیریئر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

ڈاکٹر ملہوترا کے مطابق اس انوکھے آپریشن کی منصوبہ بندی میں دو دن جبکہ آپریشن میں پانچ گھنٹے لگے ۔ 42 سالہ مریض دو بچوں کا باپ ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔