راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، میجر جنرل بلال اکبر نے ملزموں کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کروا دی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
آرمی چیف نے شرپسندوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن وامان ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
جنہوں نے یہ آگ لگائی انھیں ہر قیمت پر پکڑا جائے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف کو صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملزم آج رات ہی پکڑے جائیں گے۔