مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن مہمند ایجنسی کے صدر حاجی زرخان صافی نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر خان کے ہمراہ یکہ غنڈ حوالات اور پولیٹیکل انتظامیہ سٹاف کے ہمراہ غلنئی حوالات کا دورہ کر کے قیدیوں اور حوالات انتظامیہ میں 150 نان فوڈ آئٹم اور ہائی جین کیٹس تقسیم کئے۔
تقسیم کی جائے والی اشیاء میں سو پانی کے کولر، سو بالٹیاں، تولیے، صابن ، مچھر دانیاں اور دستی پنکھے شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صفائی کا خیال رکھ کر حوالاتی متعدی اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ کر سکتے ہیں۔
جیلوں کے علاوہ پی ایم ایل این نے غریب لوگوں میں رمضان پیکیج اور عید پیکیج بھی تقسیم کی جاچکی ہے۔ زر خان صافی نے اس موقعہ پر بتایا کہ گورنر خیبر پختونخواہ سے خصوصی ملاقات کر کے ایجنسی کے عوام کو درپیش پانی، بجلی اور تعلیم و صحت کے مسائل سے آگاہ کردیا ہے۔
انہوں توقع ظاہر کی کہ گورنر کے پی کے آئندہ دورہ مہمند ایجنسی میں تجاویز کی روشنی میں اہم اعلانات کرینگے۔