اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بیرون ملک بیٹھ کر کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی
اجلاس میں فاٹا ریفارمز اور نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹیوں کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد اور فاٹا ریفارمز پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات میں فاٹا کی تمام ایجنسیوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے، ایف سی آر کا خاتمہ اور فاٹا میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی تجاویز شامل ہیں۔