تحریر: مزمل احمد فیروزی ستمبر 2013 سے شروع ہونے والے کراچی آپریشن کے خلاف 6دن سے لگے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ جو تا دم مرگ تھا اب وہ ایم کیو ایم کیلئے سیاسی خود کشی بن گیا قائد ایم کیو ایم کے شر انگیز تقریر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز بنتا ہی نہیں ایک تقریر نے سارا کھیل پلٹ دیا حیرت انگیز بات یہ ہیکہ ایک ایسے وقت میں جب ساری ہمدردیاں ایم کیو ایم کو مل رہی تھیں تادم مرگ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ماحول ان کے حق میں بنتا جا رہا تھا جبکہ آج ہی فاروق ستار اور نسرین جلیل کی ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ہوئی تھی جس میں ایم کیو ایم رہنمائوں نے اپنے مطالبات تحریری شکل میں دئے تھے اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات جمعرات کو وزیراعظم سے متوقع تھی جبکہ دوسری طرف فرحت اللہ بابر بھی ان کے مطالبات آگے تک پہنچا رہے تھے اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہمدردیاں ایم کیو ایم کو مل رہی تھی مگرعین اس موقع پر جب سب معاملات بہتری کی طرف جا رہے تھے۔
اس وقت ایسا اقدام ایم کیو ایم کی سیاسی خود کشی ہے اس اقدام نے سب کچھ سبوتاژکر دیا ۔وطن عزیز میں سیاسی قائدین ایسی باتیں کرتے رہے ہیں کبھی غلام مصطفی کھر انڈین ٹینکر پر بیٹھ کر پاکستان آنے کی بات کرتے ہیں تو کبھی خواجہ آصف نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا اورابھی حال ہی میں محمود اچکزئی نے فواج پاکستان کے حوالے اپنے دل کے چھالے پھوڑے اور قائد ایم کیوایم تواتر کے ساتھ ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 14ستمبر کو 2013کو خود فوج کو بلایا اور اس کے بعد وقتا فوقتا خود ہی پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بر ا بھلا کہتے رہے۔
Zia-ul-Haq
ما رچ 2015میں انہوں نے جیو نیوزکے پروگرام میں “شاہ زیب خانزادہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کا وقت اب ختم ہونے والا ہے ، اپریل 2015میںنوجوانو ں کو کہا کہ وہ کمانڈو ٹریننگ لے اور انڈیا سے درخواست کی کہ وہ ٹریننگ میں مدد کرے ،جون 2015میں انہوں نے کہا کہ 1992میں جن افسران نے ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کی تھی ان کو کتوں کی طرح موت آئی ، جولائی 2015 میں دھمکی دی کہ ہم سڑکوں پر آجائے گے اور ر ینجرز اور آئی ایس آئی کو سرراہ لٹکائے گے اور اکتوبر 2015میں کہا کہ رینجرز اہلکاروں کی سروں سے فٹبال کھیلے گے اور اس کے بعد سے قائد ایم کیوایم کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی لگائی گئی تھی اوراس کے برعکس قائد ایم کیو ایم کئی بار قانون نافذکرنیوالے اداروں کی تعریف بھی کرتے رہے ہیں اور اکثر اپنے بیانات میں وہ جوتوں کی آوازیں سنتیں رہے ہیں اور فوج کے اقتدار پر براجمان ہونے کی پیشین گوئیاں کرتے رہے ہیں مگر پھر بھی ایم کیوایم مشرف والی ہم آہنگی وہ موجودہ سپہ سالار سے پیدا نہ کرسکے اورفوج اور ایم کیوایم کے درمیان اختلافات جوں کے توں رہے۔
ایم کیوایم کو جنم دینے والے ضیاء الحق تھے ان کو پروان چڑھانے والے مشرف مگر موجودہ سپہ سالارسے ایم کیو ایم اچھی انڈرسٹنڈنگ نہ بنا سکی اور کراچی آپریشن کے خلاف ایم کیو ایم واویلا کرتی رہی ہے کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے !اردو بولنے والا وزیراعلی کب بنے گا ! ہمارے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیاجارہا ہے ! کی دوہائی دینے والوں کو واقعتا ہی اکیلا ہونا پڑااور اس کی وجہ قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعرے بنے اوررات گئے ایم کیو ایم کے مرکز 90کاپولیس و رینجرز کامحاصرہ اور گھر گھرتلاشی اور شعبہ اطلاعات ایم پی اے ہاسٹل اور د وسرے شعبہ جات کی تلاشی کے بعد کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ایم کیو ایم کے مرکز 90کو بند(سیل) کردیا گیا اور شہر بھرمیں قائم ایم کیو ایم کے تمام سیکٹر آفس بھی بند (سیل)کر دئے گئے ہیں جبکہ پانچ بڑے رہنمائوں کے ساتھ ساتھ تقریبا ایم کیوایم کے 50سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ودسری طرف قائد ایم کیو ایم کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھی کالز اور درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ پرویز رشید نے کہا کہ لندن پولیس الطاف حسین کو گرفت میں لے جبکہ چوہدری نثار نے کہا کہ لندن حکومت کس طرح ایک شخص کو اپنی زمین پاکستان مخالف نعرے لگانے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہے؟۔
Karachi Operation
اب جس طرح تمام حالات مائنس الطاف کی طرف جارہے ہیں اور ایم کیو ایم کے اسکرین سے غائب بڑے رہنمائوں اور اراکین اسمبلی کی طرف سے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ آرہے ہیں اس سے تو یہ ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اب الطاف حسین کی سیاسی زندگی ختم جبکہ پاکستان خلاف تقریر سننے ، نعرے لگانے اورمعاون بننے والے شرپسندعناصر کو گرفتا ر کیا جارہا ہے لگتا ہے کہ اب کراچی آپریشن درست سمت جارہاہے اور ایسے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص میجر جنرل اکبر بلال کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ کراچی کا اردو بولنے والا ایک عام شہری اس صورتحال میںخود کو غیر محفوظ محسوس نہ کرنے لگے اور پھر سے ایم کیو ایم کو اپنا واحد سہارا نہ سمجھے۔
بس ذرا اس بات کا خیال رکھے کہ عام اردوبولنا والاشخص اس سے متاثر نہ ہو اور ان کا اعتماد بحال ہو اور اگر قانون نافذکرنے والے اس میںناکام رہے تو پھر قائد ایم کیوایم مظلومیت کا کارڈ کھیلنے میں کامیاب ہو جائے گے بس تھوڑی احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو گالی دینے والے مردہ باد کہنے والے کسی بھی نرمی کے مستحق نہیںاور ایسا صرف عام پاکستانی اور قانون نافذکرنے والے ادارے ہی نہیں بلکہ خود ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اپنے ٹوئیٹ میں پاکستان زندہ باد اور ہم سب سے زیادہ پاکستان سے پیار کرنیوالے ہیں کا اظہار کر رہے ہیں۔