فیس بک کی سکول کے بچوں کے لیے نئی ایپ
Posted on August 24, 2016 By Majid Khan سائنس اور ٹیکنالوجی, معلومات
Facebook App
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے سکول کے بچوں کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کروائی ہے۔
لائف سٹیج نامی یہ ایپ صرف امریکہ میں ایپل ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔
٭ فیس بک کے منافعے میں تین گنا اضافہ
٭ فیس بک پر تصویریں پڑھنے کی سہولت
لائف سٹیج کے ممبران اپنے احساسات، پسند اور نہ پسند کے مطابق ویڈوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان کو پھر ویڈیو پروفائلز کی شکل دے دی جاتی ہے۔
لائف سٹیج میں شیئر کی گئی تمام پوسٹس پبلک ہوتی ہیں اور اس ایپ کے بانی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد سکول کے تمام بچوں میں رابطہ قائم کرنا ہے۔
سوشل میڈیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے حوالے سے نجی معلومات کی حفاظت سے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں۔
جب کسی بھی سکول کے گروپ میں 20 سے زیادہ ممبران ہوجائیں تو سکول کے بچے ایک دوسرے کی پروفائلز دیکھ سکتے ہیں۔
ٹیک کرنچ ویب سائٹ کے مطابق 21 سال سے زیادہ عمر کے ممبران صرف اپنی پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔
تاہم اس ایپ کے بنانے والوں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ سب ممبران حقیقی ہیں۔
’ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ جو لوگ کسی خاص سکول میں جانے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ اسی سکول میں جاتے ہیں۔
اس ایپ میں شیئر کی جانے والی تمام ویڈیوز ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔‘
لائف سٹیج میں میسجنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہے تاہم ممبران اپنی دیگر میسجنگ ایپس کی تفصیلات شیئر کر سکتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com