پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) الطاف حسین اور MQM ملک دشمن ہے ان کو سزا ملنی چاہیئے ، ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ محمد ریاض آف پوران نے نمائدہ ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا ہم میاں محمد نوازشریف وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس غردارِوطن کو پاکستان لانے کے لئے برطانیہ سے واپس لا کر الطاف حسین لاکر آرٹیکل 6 کے تحت غرداری کا مقدمہ چلایا جائے اور نشانِ عبرت بنایا جائے، تاکہ آئندہ کوئی وطن عزیز کے خلاف بغاوت/ غرداری کا تصور بھی نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے، اور مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو گمرہ کرنا اس کا پیدائشی شیوہ ہے۔ راجہ محمد ریاض نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے اس شیطان کی چھپی شیطانیت ظاہر کروادی ہے، اب اس کے بہکاوے میں قوم نہیں آئے گی۔