مالدوویا (جیوڈیسک) مالدوویا کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر یورپی امور آندرے گالبر نے کہا ہے کہ ترکی میں امن وامان ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے کافی اہم ہے۔
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی دعوت پر ترکی کے دورے پر موجود مہمان وزیر نے ترکی اور مالدوویا کے تعلقات اور علاقائی صورت حال پر غور کیا۔
گالبر نے کہا کہ 15 جولائی کے واقعات ایک منتخب حکومت کو گرانے کی سازش تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے ترک تاجروں سے کہا کہ وہ مالدوویا میں سرمایہ کاری کریں۔