کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ اسپورٹس حکومت سندھ کے تعاون سے جاری “کراچی اسپورٹس امن اسپورٹس فیسٹیول “شہر کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے شوٹنگ بال مقابلوں کا آغاز (آج) مورخہ 25 اگست 2016ء بروز جمعرات واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی میں ہو گا فائنل مقابلہ 26اگست بروز جمعہ کھیلا جائیگا۔
کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ کراچی امن سائیکل ریس 28اگست2016ء اتوار صبح9بجے کمشنر آفس کراچی میں میں منعقد ہو گی۔