بدین (عمران عباس) بدین میں ضلع کونسل کی چیرمینی کا تاج پیپلز پارٹی کے سر پر سج گیا پیپلز پارٹی کے امیدوار اصغر ہالیپوتہ 51 ووٹ لیکر چیرمین بن گئے۔
بدین میں انتخابی معرکہ پیپلز پارٹی کے نام رہا ضلع کونسل کی چئیرمین اور وائس چئیرمین کی نشت پیپلز پارٹی نے جیت لی علی اصغر ہالیپوتہ 51 ووٹ لیکر چئیرمین اور اللہ ڈنو چانڈیو وائس چئیرمین منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی ورکرز کے حسام مرزا اور امام بخش جت نے 45 ووٹ حاصل کئے دو ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ایک ووٹ بیرون ملک ہونے کے سبب کاسٹ نہ ہوسکا جیت کی خوشی میں ڈھول شہنائی کی تھاپ پہ جیالوں نے رقص کیا اور خوشیاں منائیں دوسری جانب ٹنڈو باگو ٹاﺅن کمیٹی بھی پیپلز پارٹی نے جیت لی۔
اس کے علاوہ تلہار ٹاﺅن کمیٹی پی پیپلز پارٹی نے جیت لی جبکہ میونسپل کمیٹی ماتلی پہ الیکشن کل ہو گا اس سے قبل کڑیو گہنور کھوسکی کڈھن راجو خانانی ٹنڈو غلام علی ٹاﺅن کمیٹیوں پہ پیپلز پارٹی پہلے ہی کامیاب ہو چکی ہے جبکہ ٹاﺅن کمیٹی گولارچی پہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں بدین میں میونسپل کمیٹی بدین ٹاﺅن کمیٹی نندو اور پنگریو پہ قانونی پیچید گیوں کے باعث ملتوی ہیں۔۔۔