خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ پر پیپلز پارٹی کے نامزد چیئرمین امیدوار مشہودالحق گاڈہی 12 ووٹ لے کر کامیاب۔عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار رشید احمد شیخ نے 5 ووٹ حاصل کیے۔چےئرمین اور وائیس چےئرمین کے انتخاب کے لیے 18 کونسلرز سمیت 17 کونسلرز نے اپنا حق راہ دہی کا استعمال کیا۔
خیرپور ناتھن شاہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی اتحاد پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوا۔بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شروع کیا گیا۔پولنگ اکے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور جب کہ موبائل فون کے استعمال پر بہی پابندی عائد تھی۔میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ پر چےئرمین اور وائیس چےئرمین کے انتخاب کے لیے18کونسلرز میں سے 17کونسلرزنے اپناحق راہ دہی کا استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک کونسلر اسد آرائیں مقدمے میں نامزد ہونے پر ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد چےئرمین امیدوار مشہودالحق 12ووٹ حاصل کر کہ کامیاب ہوئے اور جب کہ پیپلز پارٹی امیدوار کے مد مقابل عوامی اتحاد پارٹی کے نامزد چےئرمین کے امیدوار رشید احمد شیخ صرف 5ووٹ حاصل کر سکے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار مشہودالحق گاڈہی کی کامیابی کے بعد شہر بھر میں پارٹی رہنماؤں کی طرف سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔