جازان (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان کے قریب سعودی فورسز کی کارروائی میں یمن کے حوثی باغی گروپ اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے دسیوں جنگ جو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
’ رپورٹ کے مطابق یمن سے باغیوں کی بڑی تعداد نے نجران کے بالمقابل پہاڑی علاقوں سے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی جس پر فورسز نے یمنی باغیوں پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کی دراندازی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری ہیں۔ آخر کارجنگجو واپس فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔ کارروائی میں دسیوں جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔