ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے کولیشن فورسز کے ساتھ مل کر جیرابلوس میں کئے گئے آپریشن سے متعلق حکومتی سطح پر پہلا جائزہ وزیر داخلہ ایفقان اعلٰی نے پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں ایفقان اعلٰی نے کہا ہے کہ “ترکی پر کئے جانے والے حملوں کے مقابل ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے تھے”۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ایڈیٹر ڈیسک کے مہمان کی حیثیت سے ایفقان اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ آپریشن ترکی کا جائز ترین حق ہے اور اس کا ترکی کو اختیار حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دائرہ کار میں کاروائیاں جاری ہیں اور جب تک جیرابلوس دہشتگردوں سے خالی نہیں ہو جاتا اور سرحد سے دہشت گردی کا خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہے گا۔
وزیر داخلہ ایفقان اعلیٰ نے کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔اس کے لئے ترکی ضروری کاروائیاں کر رہا ہے ، جو اقدامات کرنا ضروری ہیں وہ کر رہا ہے اور یہ سب کرتے ہوئے بین الاقوامی حساسیت اور بین الاقوامی تعلقات کو پیش نظر رکھے ہوئے ہے۔