کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی کی یونین کمیٹیز کے لئے غیر مقامی افسر کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا ہوا ہے جو کہ حیدر آباد میں مقیم ہیں اور ہفتے میں 2دن اپنے دفتر کراچی آتے ہیں ۔یونین کونسلوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ۔یونین کونسل کے ذرائع کے مطابق وزارت بلدیات نے حیدر آباد کے رہائشی افسر جو کہ پہلے ہی بدین میں ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل تعینات ہیں۔۔
اسی افسر کو ایک ماہ پہلے کراچی کی یونین کمیٹیز کا بھی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا اور مذکورہ افسر میں ایک سے دو دن کراچی اپنے آفس تشریف لاتے ہیں جبکہ کراچی کی یونین کمیٹیز کے مسائل میں دن بدن بری طرح اضافہ ہورہا ہے اور یونین کمیٹی کے ذرائع کے مطابق غیر مقامی افسرجو کہ بیک وقت کراچی اور کئی سو میل دور بدین میں بھی پوسٹنگ ہے کس طرح یونین کمیٹیز کے مسائل حل کرواسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔