کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول: باسکٹ بال ایونٹ کا ٹائٹل نیبر ہڈ گرلز باسکٹ بال کلب نے اپنے نام کرلیا

AMN SPORTS FESTIVAL GIRLS BASKET BALL EVENT

AMN SPORTS FESTIVAL GIRLS BASKET BALL EVENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان ویلفیئر اسپورٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام “کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول “میں باسکٹ بال ایونٹ کا ٹائٹل نیبر ہڈ گرلز باسکٹ بال کلب نے اپنے نام کرلیا ۔پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کراچی میں منعقدہ انٹر کالجیٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل نیبر ہڈ گرلز باسکٹ بال کلب نے PECHSگرلز کالج کراچی کے مابین کھیلا گیا جس میں نیبر ہڈ کلب نے 23-09سے یہ معرکہ اپنے نام کیا۔ اس قبل تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں سیڈر گرلزکالج نے گورنمنٹ ویمن کالج شاہراہ لیاقت کو 14-04سے زیر کردیا۔

فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات60ہزار روپے کے انعامات ٹرافیاں ،شیلڈ ز اور سرٹیفکٹ محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے باسکٹ بال کی کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد ناذیہ رحمن نے فاتح نیبر ہڈگرلز باسکٹ بال اور رنر اپ PECHSگرلز کالج کراچی کی کیپٹن کو ٹرافی اور PECHSگرلز کالج کی ھرنیہ نے 38پوائنٹ حاصل کرکے گرلز آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،فیسٹیول کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان اورشہر کے مختلف کالجوں کی پرنسپلز و اساتذہ بھی موجود تھیں ۔فائنل مقابلے کو ممتاز احمد ،ہارون اور نذاکت علی نے سپر وائز کیا۔