پراگ (جیوڈیسک) چیک پولیس کے مطابق چانسلر مرکل ہوائی اڈے سے وزیراعظم کے دفتر کی جانب جا رہی تھیں جب ایک سیاہ کار نے انکے قافلے میں گھسنے کی کوشش کی۔
وارننگ کے باوجود وہ قافلے میں شامل ہونے کی کوشش کرتا رہا اور ایک پولیس کار کے آگے آ گیا۔ اسے کچھ فاصلے پر روک لیا گیا اور تلاشی پر کار سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسلح شخص چانسلر مرکل کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔