ملتان (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف جب بھی احتجاج کریں تو دھماکا ہو جاتا ہے یا متحدہ کو بھڑکا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف تاحیات وزیراعظم رہنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو گالی دینے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے اور چوک میں الٹا لٹکایا جائے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپوزیشن کو دو نمبر اور ٹی او آرز کمیٹی کو بے ایمانوں کا گٹھ جوڑ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست اور ستمبر اہم مہینے ہیں۔