مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/8/2016

DCO Lalyani Amaraa Khan

DCO Lalyani Amaraa Khan

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی سی او قصور عمارہ خان کا رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد ‘گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول اور زیر تعمیر سپورٹس جمنیزیم کا اچانک دورہ ‘عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کا عزم ‘عوامی خدمت میری اولین ترجیح ہے ۔ تفصیلات کیمطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا ۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز ، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری ، میڈیکل سٹور اور ایکسرے روم کا دورہ کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ ڈی سی او نے ہسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہسپتال کے داخلی دروازے کو آبادی کی طرف سے لگانے کیلئے مکمل سروے کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔ بعدازاں ڈی سی او عمارہ خان نے گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، خستہ ہال بلڈنگ اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ای ڈی او ایجو کیشن کو حکم دیا کہ اس سکول کو فوری طور پر کسی قریبی سکول میں شفٹ کر کے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے فلٹرز کے گندا ہونے پر سکول کی ہیڈ مسٹریس کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی حکم دیا ۔ علاوہ ازیں ڈی سی او قصور عمارہ خان نے عرصہ دس سال سے ا لتوا کے شکار سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی او سپورٹس نے بتایا کہ یہ انٹر نیشنل معیار کا یہ عظیم الشان منصوبہ کرپشن ، مالی بدعنوانی اور چند حکومتی اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التوا کا شکار ہے جس پر ڈی سی او نے ڈی او سپورٹس کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اس پراجیکٹ کے بارے میں ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے انہیں دیں اور تمام متعلقہ محکموں کیساتھ آئندہ ہفتے اسی جگہ جمنیزیم میں ایک میٹنگ بلائی جائے جس میں اس زیر التوا جمنیزیم کو قابل استعمال بنانے کیلئے اقدامات بارے فیصلہ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والے خود ہی ٹوٹ پھوٹ جائینگے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہوش کے ناخن لیں۔ وطن عزیز کے خلاف نعرے بازی کرنے والے افراد ملک دشمن عناصر کے آلے کار ہیں اور ان کے قائد الطاف حسین” را” کے لے پالک اور ملک و ملت کے دشمن ہیںان کا محاسبہ وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کا مضبوط ترین قلعہ بن چکا ہے اور انشاء اللہ اس کی طرف بری نگاہ اٹھانے والا اپنی موت خود ہی مرجائے گا ،پاکستان ہماری پہچان ہے اور ملک ہے تو ہم سب ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی مثبت پالیسیوں اور ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی افواج پاکستان کی وجہ سے ہی رونقیں بحال ہونگیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں عبور کررہاہے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں اور نہ ہی ہم کمزور ہیں،ہمارے پاس ایٹمی پاکستان اور اس کی 18کروڑ عوام ہیں،کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا،جنتی قربانیاں کشمیری قوم نے پیش کردی ہیںوہ آزادی کی دلیل ہیں،آزادی کی تحریک کو کوئی دہشت گردی نہیں کہہ سکتا،کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں وہ آزادی حاصل کرکے رہیںگے،کشمیریوںکو آزادی اگر آج تک نہیں ملی تو اس جرم میں عالمی برداری بھی برابر کی شریک ہے،کشمیریوںنے عالمی برادری پر اعتماد کیامگر عالمی برادری اپنا کردار ادانہ کرسکی،ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر اقوام متحدہ یورپی یونین او آئی سی میں اپنا کیس پیش کریں، سیاسی اور فروہی اختلافات اپنی جگہ مگر قوم اور ملی معاملات میں ہمیں ایک ہونا چاہئے،ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیرمیں ہماری مائوں بہنوں کی عصمت دری کررہے ہیں ،نوجوانوںکو شہید کررہے ہیںظلم کی یہ رات ختم ہونے والی ہے،کشمیرکی آزادی قریب ہے ہماری دو نسلیں اس پر قربان ہوچکی ہیں۔

Choudhary Asghar Ali

Choudhary Asghar Ali

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126