لارڈز (جیوڈیسک) پاکستان کی دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے اب سے تھوڑی دیر پہلے تک 3 وکٹوں کے نقصان پردو رنز بنائے ہیں ۔
کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور گزشتہ میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پا کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حفیظ، محمد نواز اور عمر گل کی جگہ سمیع اسلم، یاسر شاہ اور حسن علی کو پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کو پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی بولرز ساوتھیمپٹن میں دو سو ساٹھ رنز کے دفاع میں ناکام رہے۔ سولہ ماہ کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے عمر گل مہنگے ثابت ہوئے۔ پیسر نے چھ اوورز میں چھیالیس رنز دے ڈالے۔ دوسرے ون ڈے کے لیے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔