پشاور (جیوڈیسک) پشاوری چپل کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی۔ پشاور کے کاریگر نے بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے چپل تیار کرلی۔
خصوصی چپل بالی ووڈ سٹار کی بہن کے حوالے۔ پشاوری چپل کی دھوم تو دنیا بھر میں ہے ۔ کپتان کے ایک کھلاڑی نے ان کیلئے کپتان چپل بنائی تو وزیر اعظم نواز شریف کے پرستار نے ان کیلئے شیر کی کھال سے بنی چپل تیار کرلی۔ ان چپلوں کی مانگ اب بھارت تک بھی پہنچ گئی ہے۔ میاں نواز شریف کیلئے چپل بنانے والے کاریگر نے بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کیلئے خصوصی چپل تیار کی ہے۔
چپل ہرن کی کھال سے بنائی گئی ہے جس کا چمڑا مارکیٹ سے حاصل کیا گیا۔ چپل میکر جہانگیر خان کے مطابق ایک جوڑی چپل پر دس ہزار روپے خرچہ آیا ۔ جہانگیر خان نے پشاوری چپل پشاور کی رہائشی شاہ رخ خان کی پھوپی زاد بہن کے حوالے کردی گئی جو یہ تحفہ بالی ووڈ سٹار تک پہنچائیں گی۔