خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں بچہ اغوا کرتے وقت مبینا اغوا کار لڑکی پکڑی گئی۔ علاقہ مکینوں نے خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔واقعے بعد علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ۔وزیراعلیٰ سندھ سے فوری نوٹیس لینے کا مطالبہ۔
خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں باجھی خان لغاری میں مبینا اغوا کار لڑکی کی 15 ماہ کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش۔ علاقہ مکینوں نے خوب دھلائی کے بعد مبینا اغوا کار لڑکی کو خیرپور ناتھن شاہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
مبینا اغوا کار لڑکی کی شناخت ستارہ لغاری کے نام سے ہوئی ۔علاقہ مکینوں کے کہنے کے مطابق اغواکارلڑکی بھیس بدل کر گھر میں داخل ہوئیں اور 15ماہ کی بچی کو لے کر گھر سے فرار ہورہی تھیں کہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔انہوں نے کہا کہ اغوا کار لڑکی نے پکڑنے کے بعد جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں لوگوں پر مشتمل بچوں کو اغوا کرنے کا گینگ ہے جو کہ ضلع دادو میں بچوں کی اغوا کی وارداتیں کر رہا ہے۔
دوسری طرف پولیس نے مبینا اغوا کار لڑکی کو گرفتار تو کر لیا ہے لیکن واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔ ایس ایچ او محمد اسلم بگھیو کے کہنے کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔جلد ہی اصل حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے جائینگے۔
شہریوں نے واقعے کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف علم الدین لغاری، نثار لاکھیر اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور سندھ پولیس بچوں کے اغوا ہونے کا نوٹیس لیتے ہوئے سنجیدگی اختیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ بچے اغوا ہونا روز کا معمول بن چکا ہے اور سندھ پولیس کی جانب سے بچوں کے اغوا کی وارداتوں کو افواہیں قرار دے کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے واقعے میں ملوث لڑکی خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔