ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن ارپتا خان شوہر کے ساتھ سیرو سیاحت کی غرض سے کچھ روز کے لیے ممبئی سے باہر گئی تھیں کہ ان کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے نقدی کے علاوہ قیمتی زیورات اور ملبوسات لے اڑی۔
ارپتا کو گھر میں ہونے والی اس واردات کا اس وقت علم ہوا جب وہ چھٹیاں گزارنے کے بعد گھر واپس آئیں۔ انہوں نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس کے بعد پولیس نے ملازمہ کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم اب تک ملازمہ کو حراست میں نہیں لیا جا سکا۔
واضح رہے کہ ارپتا خان سلمان خان کی حقیقی بہن نہیں انہیں دبنگ خان کے والد نے سڑک پر بے آسرا دیکھ کر گود لیا تھا۔