کراچی : ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ،کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع وسطی میں صفائی مہم زورو شور سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے باجود ضلع وسطی سے کچرے کی منتقلی کے کام کو تواتر سے جاری رکھا گیا تاکہ چھٹی کے دن سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ بارش عوام کے لئے باران رحت ہے اسے باران زحمت نہیں بننے دے گے تمام علاقوں سے فوری بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جلد ہی صفائی مہم کے ثمرات دیکھے گے وہ بارش کے دوران لیاقت آباد انڈر بائی پاس میں جمر ہونے والے بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر سینٹرل محمد وسیم سومرو،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین ،تسلیم بیگ و دیگر ضلعی و بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ ہیں۔
اس موقع پر کیپٹن (ر) فرید الدین نے کہا کہ ضلع وسطی کی تقریبا تمام مین شاہرائوں سے جمع ہونے والے بارش کے پانی کی نکاسی کو ممکن بنادیا گیا جبکہ جہاں جہاں نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کا اجتماع زیادہ ہے وہاں ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے بارش کے پانی نکاسی کو ممکن بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور تمام بلدیاتی افسران و کارکنان کی چھٹیاں بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔
فرید الدن مصطفی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایت پر اہلیان کراچی خصوصا ضلع وسطی کی عوام کو صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی ،رہاشی علاقوں کوکچرے کے ڈھیروں سے پاک کرنے کے لئے بارش کے دوران بھی صفائی ستھرائی اور GTS(کچرا کنڈیوں) سائڈز سے کچرے کی منتقلی کا کام تواتر سے جاری ہے اس موقع پر انہوں بلدیاتی افسران وعملے کو ہدایت کی کہ وزیر ا علی سندھ کے مشن کو کامیاب بنانے اور عوام کو صاف شفاف ماحول مہیاء کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو برئوے کار لائے ۔ فرید الدین نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی سست روی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
واضح رہے کہ فرید الدین مصطفی چھٹی کے دن بھی معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاں رہے ہیں انکے ساتھ انکی ضلعی و بلدیاتی افسران کی ٹیم بھی انکے شانہ بشانہ موجود ہے فرید الدین نے چھٹی کا دن بھی ضلع وسطی کے افسران و کارکنان کے ساتھ عملی مصروفیت میں گزارا۔ضلع مذکورہ سے کچرے کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے ہفتہ ، اتوار کے روز سینٹر ی ڈپارٹمنٹ کے افسران او ر کارکنان مستعدی کے ساتھ اپنا اپنا فرض انجام دیتے رہے اور ڈپٹی کمشنر اُنکی حوصلہ افزائی اور خدمات کی بہتری کے لئے مختلف مقامات پر انکے ہمراہ رہے اور کچرا منتقلی کے کام کا جائزہ لیا۔
فریدالدین مصطفے کی کامیاب حکمتِ عملی پر عوام نہ صرف خوش ہیں بلکہ انکے شکر گزار ہیں اور اُمیدرکھتے ہیں کہ انکی مستعدی اور بہتر حکمت عملی ضلع میں صفائی کے معیار کو بلندکرنے میں اہم کردا ر اداکرے گی۔