عدنان سمیع اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے خصوص ایوارڈ سمیت ایک درجن سے زائد بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع آج ا پنی چھیالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ پانچ سال کی عمر سے پیانو پر برق رفتاری سے انگلیاں چلانے والے عدنان سمیع خان پندرہ اگست 1963کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
دس سال کی عمر میں لندن میں آرڈی برمن کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران آشا بھوسلے نے عدنان کا ٹیلنٹ بھانپ کر انہیں موسیقی کو کیریئر بنانے کا مشورہ دیا۔ عدنان سمیع اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے خصوص ایوارڈ سمیت ایک درجن سے زائد بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔
انیس سو اکیانوے میں باضابطہ طور پر گلوکاری اور موسیقاری، گیت نگاری شروع کرنے والے عدنان سمیع خان کے کئی کامیاب البمز منظر عام پر آ چکے ہیں۔