پائی خیل کی خبریں 29/8/2016

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) برساتی نالوں کا پانی میانوالی کالا باغ بنوں روڈ کے دونوں اطراف پٹریوں کو بہا کر لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ڈھیر امید علی شاہ کے قریب کافی عرصہ سے برساتی نالوں کا پانی میانوالی کالا باغ بنوں روڈ کے دونوں اطراف کی پٹریوں کو بہا کر لے گیا ہے۔ ٹریفک کی زیادہ آمدورفت اور اوولوڈنگ کی وجہ سے بڑے حادثات کاقوی امکان ہے محکمہ ہائی ویز کے اہلکاروں نے روڈکی پٹریوں کے قریب مٹی لگانے کی بجائے پتھرڈال دیتے ہیں ۔جس سے حادثات کااورزیادہ خطرہ بڑھ گیاہے ۔حالانکہ بیلداروں کی فوج ظفرموج موجود ہونے کے باوجود مٹی نہیں ڈالی گئی ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی ،محکمہ ہائی ویزکے ارباب اختیارسے ڈھیرامیدعلی شاہ کے قریب روڈکے دونوں اطراف پٹریوں کی مرمت کروانے کافی الفور مطالبہ کیا ہے۔

پائی خیل (نامہ نگار)محمدیاروالہ اورگردونواح میں بارشوں کے سیلابی پانی چاروں اطراف کھڑاہونے سے بیماریاں پھوٹ پڑیں ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل کے موضع محمدیاروالہ اورگردونواح میں بارشوں کے سیلابی پانی اورنکاسی آب کاگنداپانی چاروں اطراف کھڑاہوکرمچھروں کی افزائش کاموجب بن چکاہے ۔جس کے باعث پیٹ،معدہ کے امراض اورملیریابخاروبائی شکل اختیارکرگیابچے ،جوان،بوڑھے ،عورتیں ملیریابخارکی لپیٹ میں ہیں سرکاری ہسپتال میں ادویات ناپید جبکہ پرائیویٹ کلینکوں پررش بڑھ گیاہے پرائیویٹ معالجوں نے مریضوں کی چمڑی ادھیڑکررکھ دی ہے اوراپنی چاندی دونوں ہاتھ سے کھری کرنے میں مصروف ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورمتعلقہ محکمہ کے ارباب اختیارسے پانی کی نکاسی،بیماریوں کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں پتنگ اورکیمیکل ڈورکی خریدوفروخت بڑے دھڑلے سے جاری تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں پتنگ اورکیمیکل ڈورکی خریدوفروخت بڑے دھڑلے سے جاری ہے ۔جنہیں ننھے منے بچے خریدکربے دریغ استعمال کرنے لگے ہیں ۔جس سے بڑے حادثات کاقوی امکان ہے ۔کیونکہ اس سے پہلے بھی گھروں کی چھتوں سے گرکراورکیمیکل ڈورکی وجہ سے بچے،نوجوان زخمی ہوچکے ہیں ۔عوامی حلقوں مطیع اللہ خان،عصمت اللہ خان،عاقل خان،ظفراقبال خان ودیگرنے ڈی سی اومیانوالی سے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار)نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کا قیام عمل میں لایاجائے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول نہ ہونے سے اکثرطالبات پرائمری پاس کرنے کے بعد اپنی تعلیم چھوڑنے پرمجبورہوجاتی ہیں ۔جبکہ صاحب حیثیت افراداپنی بچیوں کواعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے دوردرازکے سکولوں میں داخل کرادیتے ہیں جس سے غریب اورناداروالدین کی بچیاںکو احساس کمتری کااحساس ہوتاہے ۔عوامی وسماجی شخصیات کے علاوہ سلیم شہزادخان،غفوردادخان،محبوب شہزادخان،احسان اللہ خان اورشیرحسن ملک نے ارباب اختیارسے گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹھٹھی شریف میںمنظوری دے کراُسے عملی جامہ پہنانے کامطالبہ کیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار،جس پرٹریفک کاچلنامحال ہوگیاہے تفصیلات کے مطابق پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہوکربڑے بڑے گڑھوں کی شکل اختیارکرگیاہے ۔جس سے لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔روڈپربڑے بڑے گڑھے ہونے کی وجہ سے اکثرحادثات ہورہے ہیں۔رہی سہی کسر اوورلوڈٹرکوں اوربھاری بھرکم پتھرلے جانے والے ٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیاںکے ڈرائیوروں نے پوری کررکھی ہے ۔جو نہ صرف ٹریفک حادثات کاموجب بلکہ آنے جانے والوں کوراستہ نہ دینے پرجھگڑے روزکامعمول بن چکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورایم این حاجی عبیداللہ خان شادی خیل ودیگرارباب اختیارسے روڈکی ازسرِنوتعمیراوراوورلوڈٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیوں پرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔