تہران (جیوڈیسک) ایجنسیاں ایران نے الزام عاید کیا ہے کہ امریکا کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
تہران کا کہنا ہے کہ مبینہ امریکی ڈرون طیارہ کل سوموار کو ایرانی حدود میں داخل ہوا جسے ایرانی فوج نے وارننگ دی۔ جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “تسنیم” نے فوج کے ایک سینیر عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ امریکی ڈرون طیارہ مشرقی ایران کی فضائی حدود سے داخل ہوا۔
ایران داخل ہونے والے ڈرون کو وارننگ دی گئی جس کے بعد افغانستان سے آنے والا جہاز واپس چلا گیا۔
خبر رساں ایجنسی نے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ اس لیے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا امریکی ڈرون کو تہران نے وارننگ کیسے دی تھی۔
ایران یا امریکا کی طرف سے سرکاری سطح پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔