اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو بانی ایم کیو ایم کیخلاف باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا ہے۔
جس میں بانی متحدہ کی تقریر، عوام کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی مہیا کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ ان کے خلاف برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔