ٹیلی نار فرنچائز ٹیکسلا کے آر اوز کی مار دھاڑ

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیلی نارفرنچائز ٹیکسلا کے آر اوز کی مار دھاڑ، واہ کینٹ، ٹیکسلا، سنگجانی، ترنول اور گردونواح کے درجنوں ریٹیلرز کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا۔

نوے لاکھ سے زائد رقم ہڑپ کرنے والے آر اوز کے خلاف فرنچائز کا قانونی کاروائی سے گریزاں، لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم چھوٹے دکاندار وں نے ٹیکسلا فرنچائز پر ہلہ بول دیا، فرنچائز منیجر کی متاثرین کو صبر کی تلقین، انہی پیسوں سے ہمارا روزگار چل رہا تھا جو ٹیلی نار کے آر اوز لوٹ کر غائب ہوگئے۔

روز ہمیںدفتر بلا کر زلیل کیا جاتا ہے اور تفل تسلیاں دیکر روانہ کردیا جاتا ہے، فرنچائز منیجر کی روز ٹال مٹول سے تنگ آچکے ہیں، لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی ہونی چاہئے، متاثرین کی میڈیا سے گفتگو، میڈیا میں خبر لگنے سے کچھ نہیں ہوتا، ریکوری کے لئے مصلحت سے کام لے رہے ہیں امید ہے جلد رقم وصولی ہوجائے گی فرنچائز منیجر یوسف کا موقف۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر واقع ٹیلی نار فرنچائز کالاکھوں روپے غبن کا میگا سیکنڈل بے نقاب ہوگیا،منگل کے روزدرجنوں ریٹیلرز فرنچائز پہنچ گئے اور اپنی جمع پونجی لٹنے پر احتجاج شروع کردیا،بتایا جاتاہے ٹیلی نار کے چند آر اوز نے ایزی پیسہ اور ایزر لوڈ کی مد میں اکھٹا ہونے والے نوے لاکھ روپے سے زائد ریٹیلرز کے پیسے ہڑپ کر لئے۔

محمد انیس ،عبدلزاہد ،توقیر قریشی ،مظہر علی ،اسرافیل خٹک ،ایاز خان آفریدی ،عامر پراچہ ،محمد ریاض ،محمد اخلاق ،رضا،عنایت شفیع،سید زیشان حیدر، ارسلان اوروہاب ودیگرنے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیلی نار فرنچائیز ٹیکسلا کے آراوز نوید شیخ ،شازل اور دیگر نے ہم سے اور دیگرایزی لوڈ اور ایزی پیسہ کی مد میں پیسے وصول کئے، اور ایک ماہ سے منظر عام سے غائب ہوگئے۔

ایک طرف کمپنی اسکی ذمہ داری بھی قبول کرتی ہے تو دسری طرف ہمیں پیسے واپس کرنے کے بجائے ڈرایا دھمکایا جا رہاہے ان کا کہنا تھا کہ یہی پیسہ ہمارے روزگار کا زریعہ تھے جسے کمپنی واپس نہیں کر رہی انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں آئے روز آفس میں بلا کر ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔

ادہر میڈیا کے استفسار پر فرنچائز منیجر یوسف کا کہنا تھاکہ بالکل یہ لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کافی لوگوں کے پیسے لیکر آر اوز بھاگے ہیں جنہیںاپنے طور پر ہم رابطہ کر کے ٹیبل ٹاک کے زریعے وصول کرنے کی حکمت عملی سے کام لے رہے ہیں ،انھیںبھی بتایا ہے کہ آپ لوگ صبر کریں رقم وصول ہوجائے گی۔

منیجر کا کہنا تھا کہ میڈیا میںخبر لگنے یا ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سے کیا ہوگا، تاہم کمپنی کے پاس سیکورٹی کے طور پر ان لوگوں کے چیک موجود ہیں،منیجر کا کہنا تھا کہ متعدد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرین نے فرنچائز کے دفتر میں اپنا احتجاج ریکارڈکراتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام ، وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ ہم غریبوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمارے ڈوبی ہوئی حق حلال کی کمائی کی رقم ہمیں واپس دلوائی جائے۔

اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹنے پر متاثرین کا کہنا تھاکہ ہمیںانصاف نہ ملا تو ہم انتہائی احتجاج پر مجبور ہونگے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038