قصور: اہلیان پھولنگر کے واپڈا کے خلاف شکایات کے انبار، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاںکی طرف سے 68 سائلین کے بل درست کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے پروجیکٹ کے تحت کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خاںنے پھولنگر میں واپڈا کے خلاف آور بلنگ، غلط ریڈنگ، خراب میٹرزکی68درخوستوں کی سماعت کی اور صارفین کے بل بجلی فوری درست کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے احکامات کی روشنی میں وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، تاکہ واپڈا کے خلاف آور بلنگ کی شکایات کا سلسلہ جاری ہے، عوام اپنی شکایات مختلف تحصیلوں میں آنے والے وفاقی محتسب کے نمائندوں ، ڈاک یا ای میل کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں جن کی سنوائی کیلئے انہیں فون پر مطلع کر دیا جائے گا اور ان کی دہلیز پر اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجودوزیر اعلی پنجاب کے وعدے وفا نہ ہو سکے، سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم شہید کے ورثاڈی سی آفس کے چکر لگا لگاکر تھک گئے، شہید کے بھائی کو نوکری، سرکاری پراسیکیوٹر، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے دعوے اعلانات تک ہی محدود،ہم سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوںپر مشتمل ایک کمیٹی بنا رہے ہیں جو وزیر اعلی پنجاب کو اس کے وعدے یاد دلائے گی اور بھر پور احتجاج کی کال دے گی، حافظ محمد سلیم کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق 15مارچ2015کو سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے مصطفی آباد للیانی کے رہائشی نوجوان محمد نعیم شہید کے بھائی حافظ محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائی کی شہادت کو ڈیڑھ سال ہونے کو ہے لیکن وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے ہمارے گھر آکر کئے جانے والے وعدے آج تک وفا نہیں ہو سکے، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اظہار تعزیت کے بعد وعدے کئے تھے کہ شہید کے بھائی کو سرکاری نوکری دی جائے گی، سرکاری پراسیکیوٹرمہیا کریں گے، اور ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جو کہ آج تک وفا نہیں ہو سکے، ہم گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصور میں بطور ڈی سی اوز اپنے فرائض ادا کرنے والے عدنان ارشد اولکھ، محمد شاہد، سلمان غنی اور عمارہ خان کی خدمت میں ہر تیسرے دن پیش ہو رہے ہیں لیکن آج تک وعدے اور تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا جا سکا،ہمارے بھائی کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے والے 42ملزم گرفتار ہو سکے ہیں حکومت نہ تو بیرونی ملک فرار مرکزی ملزمان اور نہ ہی اندرون ملک روپوش ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل سست روی کا شکار ہے، ہم میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری آواز وزیر اعلی پنجاب تک پہنچا کر انہیں ان کے وعدے یاد دلائیں، کیونکہ انتظامیہ ہماری آواز ان تک نہیں پہنچنے دے رہی، اگر چند روز تک وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وعدے وفا نہ ہو سکے تو ہم سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے جو وعدے وفا نہ ہونے پر بھر پور احتجاج کرے گی، جو وعدے کی تکمیل اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہماری مدد کرے گی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم کی کاروائی، دو منشیات فروش گرفتاری،ایک کلو 40گرام چرس بر آمد، مقدمہ قتل کے اشتہاری کو پناہ دینے پر ایک شخص گرفتاری، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادمحمد اسلم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دفتوہ روڈ پر منشیات فروشی کرنے والے عرفان عرف منگتا اور لاری اڈا مصطفی آباد سے خرم شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 40گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ مقدمہ قتل کے اشتہارشفیق عرف شفیقی کو پناہ دینے و فرار کروانے پر اس کے احسان کو گرفتار کر لیا، جبکہ رکشہ پر لاڈو سپیکر کا استعمال کرنے والے شکیل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیاِ